لاہور (نیا محاز ) پنجاب میں جان بچانےوالی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف ہوگیا۔
رگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نےادویات کے جعلی بیجز کا استعمال فوری روک دیا، پاؤڈر اموکس 500، نیوٹری کیئر سیرپ کے بیجز جعلی پائے گئے، ویلوسیف کیپسول 500، پائیوڈین سلوشن 60 ملی لیٹر ، پائیوڈین سلوشن 450ملی لیٹر کے بیج جعلی پائے گئے، ٹینزو 0.5 انجکشن، ڈائی ڈوون 10 ملی گرام ٹیبلٹ بھی جعلی قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں ڈوفاسٹون 10ملی گرام ٹیبلٹ، سیفسپین 400ملی گرام کیپسول کا ایک بیچ بھی جعلی نکلا، فینوبار 30 ملی گرام ٹیبلٹ کا ایک بیج بھی لیب ٹیسٹ میں جعلی پایا گیا۔ خیال رہے کہ جعلی ادویات انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔