0

دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.8 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد (نیا ًحاز ۔ 25 جون2024ء) دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.714 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.8فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.322 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، مئی 2024 میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم525.7ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے مقابلہ میں 20.18فیصدزیادہ ہے، اپریل میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 437.4ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 247.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 27.093 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 25.145 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں