0

پنجاب کا منفرد اعزاز،سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

لاہور (نیا محاز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رولز 2024کی منظوری دیدی گئی۔

وزیراقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اڑوا نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ،بھارت میں بھی سکھوں کو ہندو ایکٹ کے تحت شادی رجسٹرڈ کرانا پڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں