نئی دہلی (نیا محاز )سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے باعث آج کل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم ان کے اور بی سی سی آئی کے درمیان انٹرویو کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے گوتم کا انٹرویو لیا گیا تھا، جبکہ ماہرین کرکٹ سمیت میڈیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ گوتم گمبھیر ہیڈ یکوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوتم کی جانب سے چند مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ہیں، جو کہ اب سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔