0

سردار تنویر الیاس نے 19 جولائی کو راولا کوٹ میں جلسے کا اعلان کردیا

باغ (نیا محاز ) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے 19 جولائی کو راولاکوٹ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے اکیلا اپوزیشن کررہا ہوں، انٹری پوائنٹس کی بندش کی حمایت نہیں کرتا، 19 جولائی کو راولاکوٹ میں ہونے والا جلسہ آزاد کشمیر کی 76 سالہ تاریخ میں ماضی میں نہ کسی نے ایسا جلسہ دیکھا ہو گا اور نہ کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ہیں اور رہیں گے اور جو آزاد ہوگا وہ بھی پاکستان کا حصہ ہوگا، جس آزاد خطہ کی فضاؤں میں ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر میں قربانیاں دی ہیں مگر پونچھ کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے ہمیشہ لیڈ کیا، ملکوں اور ریاستوں کے ساتھ محبت آٹے، بجلی اور چینی کی وجہ سے نہیں ہوتی حکومتوں کے ساتھ اختلاف ہوتے ہیں ریاست کے ساتھ اختلافات نہیں ہوسکتے نہ ہی اختلافات کیے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں