اسلام آباد (نیا محاز) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی کے والد کی جاگیر نہیں کہ ہم دہشتگردوں کو چھتری دیں،آپریشن عزم استحکام ہوگا اور ہوکر رہے گا،بجٹ بھی ڈنکے کی چوٹ پر منظور کرایا جائے گا،نجکاری بھی ڈنکے کی چوٹ پر کی جائے گی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ جن حالات میں بنا ہے تمام سیاسی جماعتیں ملتی تب بھی یہی بجٹ بنتا، ہم اپنے بجٹ کو اسپورٹ کرتے ہیں، یہ کسی صورت نہیں رکے گا،عزم استحکام آپریشن کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ اس سے ملک میں استحکام آئے گا۔
0