10 سال بعد عمران خان کی واپسی، مداحوں کے لیے خصوصی پیغام

1

43 سالہ عمران خان نے آخری مرتبہ 2015 میں کنگنا رناوت کے ساتھ ’کٹی بٹی‘ میں کام کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے فلمی سرگرمیوں سے فاصلہ اختیار کرلیا۔ اب وہ دانش اسلم کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی کامیڈی ’ادھورے ہم، ادھورے تم‘ کے ساتھ ایک بار پھر سنیما اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

عمران خان رومانوی کامیڈی فلموں میں اپنی مخصوص اداکاری کے باعث ناظرین میں مقبول رہے ہیں۔ ’دہلی بیلی‘ کے اداکار نے اپنی نئی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے آج کی فلموں میں محسوس ہونے والی بعض کہانیوں اور جذبات کی کمی کا ایک شعوری جواب قرار دیا۔

ان کے مطابق ’ادھورے ہم، ادھورے تم‘ ایک بالغ رومانوی کامیڈی ہے، جس میں ان موضوعات اور جذبات کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ فلموں میں بعض اوقات نظر نہیں آتے۔

عمران خان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ان کی گزشتہ رومانوی کامیڈی فلمیں پسند آئی تھیں تو نئی فلم بھی انہیں ضرور محظوظ کرے گی۔ اداکار نے اپنی فلموں ’آئی ہیٹ لو اسٹوریز‘، ’بریک کے بعد‘، ’ایک میں اور ایک تو‘ اور ’میرے برادر کی دلہن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان فلموں کا امتزاج ناظرین کو اچھا لگا تھا تو 10 سال بعد آنے والی یہ فلم بھی انہی کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں