0

امید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

آرٹیکل 51 کے مطابق کسی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں، سیٹیں اس جماعت کو ملنی ہیں جن کا ووٹ ہو گا، گفتگو

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 جون2024ء) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی۔ سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو دی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہم سے نشان لے لیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ معاملہ آگے نہیں بڑھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں، سیٹیں اس جماعت کو ملنی ہیں جن کا ووٹ ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ مخصوص نشستیں ہماری پارٹی کا حق ہے، امید ہے ہمارے حق میں فیصلہ ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ کہیں اعلامیہ جاری ہونے کی وجہ یہ تو نہیں کہ علی امین گنڈاپور کا پارٹی سے مقف الگ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اعلامیہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ اسمبلی کارروائی کے باعث کور کمیٹی میٹنگ مکمل نہ ہو سکی، آپریشن سے متعلق پارٹی میں کسی کا مقف مختلف نہیں ہے،ہمارا مقف صرف اتنا ہے کہ پہلے معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، ہمیں بتایا جائے سیکیورٹی صورتِ حال کیا ہے کیا تھریٹ ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری علی امین گنڈاپور سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں