0

الیکشن ٹریبونل تشکیل کا معاملہ ؛سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیا محاز )الیکشن ٹریبونل تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن اپیل پر 20جون کو سماعت کرے گی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 8الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں