فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں اور اسے رواں برس پانچ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا
ممبئی(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 جون2024ء) بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔نامور ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور تبو کی کیمسٹری کو مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس جیل کاٹ کر رہا ہوتا ہے۔
’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں اور اسے رواں برس پانچ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔