0

معروف پاکستانی یوٹیوبر رحیم پردیسی عرف ‘نسرین’ پر قاتلانہ حملہ

حملے میں زیادہ چوٹ نہیں آئی، بہت جلد اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑ لیں گے، یوٹیوبر

لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین۔14جون 2024 ) یوٹیوب پر مزاح سے بھرپور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے مقبول آرٹسٹ رحیم پردیسی المعروف ’نسرین‘ پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یوٹیوبر راحم پردیسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر اُن کے مداح پریشان ہوگئے۔ تصویر میں راحم پردیسی کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے
تصویر میں یوٹیوبر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی جبکہ اُن کی شرٹ پھٹی ہوئی تھی۔

تصویر میں رحیم پردیسی کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں یوٹیوبر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی جبکہ ان کی شرٹ بھی پھٹی ہوئی تھی، بعدازاں رحیم پردیسی نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ نشے میں دھت کچھ غنڈوں نے ان پر حملہ کردیا تھا۔
رحیم پردیسی نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی لیکن وہ بہت جلد اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑ لیں گے، یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ وہ حملہ آوروں سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں