0

عاطف اسلم نے اہلیہ سے ہونیوالی ’پہلی نظر میں محبت‘ کی کہانی سنادی

لاہور (نیا محاز ) گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اہلیہ، سارہ بھروانا سے پہلی نظر میں محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔یہ جوڑا کم و بیش ہی نجی و عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے جبکہ عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ ایک کاروباری خاتون ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عاطف اسلم کا اہلیہ سے پہلی نظر میں ہونے والی محبت اور بعد ازاں شادی سے متعلق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

وائرل کلپ میں عاطف اسلم کا بھارتی شو کے میزبان کپل شرما کو ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو پہلی بار ایک شادی پر دیکھا تھا، اس سے پہلے کبھی اُن میں کسی لڑکی سے بات کرنے کی خواہش نہیں جاگی تھی مگر سارہ کو دیکھ کر اُن کا دل چاہا کہ وہ اس لڑکی سے بات کریں۔
عاطف اسلم کا مزید کہنا تھا کہ سارہ کو دیکھ کر میرے دل سے دعا نکلی کہ یا اللّٰہ اس لڑکی سے بات کروا دے، پھر مجھے سارہ بھروانہ ملیں اور اُن سے بات چیت شروع ہوئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں