0

جنوبی افریقا میں منکی پاکس پھیلنے لگی ،پہلی باردو اموات کی تصدیق

جوہانسبرگ(نیا محاز )جنوبی افریقا میں منکی پاکس سے پہلی بار اموات سامنے آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے منکی پاکس سے پہلی دو اموات رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔وزیر صحت نے بتایا کہ یہ اموات 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ملک میں مئی سے اب تک منکی پاکس کے 5 کیسز سامنے آچکے ہیں۔جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے مزید بتایا کہ منکی پاکس وائرس میں مبتلا افراد کی عمریں 30 سے 39 کے درمیان ہے جبکہ متاثرین کا بیرون ملک میں سفر کرنے کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے۔وزیر صحت نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردرد، سوجن، کمر اورپٹھوں میں درد شامل ہیں جبکہ منکی پاکس قریبی رابطے کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں