236

غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ترسیل میں بڑی مقدار میں اضافہ ہوا ہے، امریکا

واشنگٹن (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ترسیل میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔العریبیہ کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کے ترجمان برائے قومی سلامتی جان کربی نے ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالیہ چند دنوں میں انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کی ترسیل میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن اسے برقرار رکھنا ہو گا، گزشتہ24 گھنٹوں میں تقریباً 100 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں امداد کی ترسیل جاری رکھنے میں نظر رکھے ہوئے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہ ترسیل کسی بھی صورت نہ رکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں