مری (نیا محاز ) مری گھوڑا گلی اور بستال جنگل میں آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے ۔پاک فوج ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 36 گھنٹے مسلسل چلنے والے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور کولنگ کا پروسیس جاری ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے فائر فائٹنگ میں شامل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ ہم سب کی قومی زمہ داری ہے ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاط کریں جنگلات کے گردونواح سگریٹ نوشی ہرگز نہ کریں۔