0

ملتان، نامور اداکارہ صبیحہ خانم کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

ملتان، نامور اداکارہ صبیحہ خانم کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
ملتان (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 12 جون2024ء) ناموراداکارہ صبیحہ خانم کی چوتھی برسی (کل) 13جون کو منائی جائے گی۔صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا،وہ 16 اکتوبر1936کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز معروف سٹیج ڈرامہ رائٹراور شاعر نفیس خلیلی کے ڈرامے ”بت شکن“ سے کیا۔

یہ نفیس خلیلی ہی تھے جنہوں نے مختار بیگم کا نام صبیحہ خانم رکھا۔

نفیس خلیلی کی درخواست پر مسعود پرویز نے انہیں اپنی فلم بیلی میں کاسٹ کرلیااوریوں بیلی صبیحہ خانم کی پہلی فلم ثابت ہوئی جو 1948میں ریلیز ہوئی۔ان کی سپر ہٹ فلموں میں کنیز،مکھڑا،انوکھا اور تہذیب شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکا ری کے جوہر 80 اور 90 کی دہائی میں بھی دکھائے۔13جون2020میں ان کا امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں