پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال، کئی مقام پر اونچے اور درمیانے درجے کا سیلابی ریلا

1

لاہور: 

مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی، پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا انتباہ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب ںے پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کا بہاؤ مستحکم رہا، دریائے سندھ میں کالا باغ  چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق کالا باغ میں 3 لاکھ 34 ہزار اور چشمہ میں پانی کی آمد 3 لاکھ 70 ہزار  کیوسک ہے، تونسہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 13 ہزار کیو سک ہے، دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں کمی آرہی ہے اور سیلابی صورتحال نچلے درجے پر آگئی ہے، چناب میں مرالہ خانکی قادرآباد اور تریموں کے مقام پر نچلے دجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مرالہ کے مقام  پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 43 ہزار، خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک، قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق تریموں میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے،  دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے راوی میں بلوکی اور سرھنائی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 60 ہزار کیوسک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں