0

مکہ مکرمہ کا حج میڈیا ہب شاندار سہولیات کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز

مرکز میں تمام میڈیا سیکٹرز کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا گیاہے،عرب ٹی وی
مکہ مکرمہ(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 جون2024ء) مکہ مکرمہ میں 10 سے 16 جون تک منعقد ہونے والا حج میڈیا ہب شاندار سہولیات کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ مرکز 150 سے زیادہ مقامی، عرب، اسلامی اور بین الاقوامی میڈیا آئوٹ لیٹس اور 1,500 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پروفیشنلز کو خدمات کی فراہمی کے لئے انٹرایکٹو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال کررہا ہے۔

حج میڈیا ہب میں 11 معاون میڈیا زونز اور ایک انٹرایکٹو میڈیا نمائش شامل ہے جو 1445 ھ کے حج سیزن میں عازمین کو فراہم کردہ خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔اس مرکز میں تمام میڈیا سیکٹرز کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا گیاہے ۔یہ مرکز حج سیزن کے دوران مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کوریج میں مزید جدت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔ یہ سہولیات عازمین حج کو پیش کی جانے والی خدمات میں نمایاں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں