0

بنکاک کی پرندہ مارکیٹ میں آتشزدگی، ایک ہزار قیمتی اور نایاب جانور ہلاک

بنکاک(نیا محاز )بنکاک کی پرندہ مارکیٹ میں آتشزدگی سے ایک ہزار کے قریب قیمتی اور نایاب جانور ہلاک ہوگئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنکاک کی مشہور چٹوچک مارکیٹ میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھے ہی دیکھتے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مارکیٹ میں 100 کے قریب دکانیں تھیں جس میں قیمتی اور نایاب جانور اور پرندے موجود تھے، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ہزار کے قریب جانور اور پرندے اپنے پنجروں میں ہی جھلس کر مرگئے جبکہ بیشتر دم گھنٹے کے سبب ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے جانداروں میں پرندے، کتے، بلیاں اور سانپ سمیت دیگر نایاب جانور بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے مارکیٹ میں آگ لگنے سے کوئی انسانی جان کا نقصان رپورٹ نہیں ہوا البتہ اس واقعے نے حکام سے پالتو جانوروں کے زون کو بند کرنے کے لئے نئے سرے سے مطالبات کو جنم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں