خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں حیدرے کنڈو ٹاپ میں پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس کی دہشت گردوں سے شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حیدرے کنڈو ٹاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر دیر لوئر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
ادھر بنوں میں تھانہ میریان پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا جہاں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان سے ٹکرا دی۔