0

پاکستان کی خودمختار ضمانتوں کا حجم کتنےٹریلین روپے تک پہنچ گیا ؟ جانیے

اسلام آباد(نیا محاز ) پاکستان کی خودمختار ضمانتوں کا حجم کتنےٹریلین روپے تک پہنچ گیا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

“جنگ ” کے مطابق مالی سال 2024 کے مارچ کے آخر تک پاکستان کی خودمختار ضمانتوں کا حجم 3.505ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 3.505 ٹریلین روپے میں سے، حکومت نے بیرونی ضمانتیں 1.965ٹریلین روپے اور داخلی ضمانتیں 1.540 ٹریلین روپے جاری کیں۔ اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق 6.971 ارب امریکی ڈالر کی بیرونی ضمانتیں پاکستانی روپے کی قیمت 278 روپے پر جاری کی گئی ہیں۔تاہم جولائی-مارچ مالی سال 2023 کے دوران حکومت نے نئی یا دوبارہ جاری کی گئی ضمانتوں کی مجموعی رقم 76 ارب روپے یا جی ڈی پی کا 0.1 فیصد جاری کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اجناس کے حوالے سے جاری کردہ ضمانتیں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مقررہ حد میں شامل نہیں ہیں کیونکہ یہ قرضے بنیادی اجناس کیلیے ہیں اور بنیادی طور پر از خود ختم کرہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں