کراچی(نیا محاز)مالی سال 2024-25کیلئے سندھ کا بجٹ 14جون کو پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 14جون کو سندھ حکومت کے آمدن و اخراجات کا گوشوارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی رسمی منظوری کابینہ دے گی،سندھ کے بجٹ پر اسمبلی میں بحث کا آغاز عید کے بعد ہوگا، سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث 5روز جاری رہے گی،سندھ سٹیزن بجٹ میں بڑے پیمانے پر ریلیف اقدامات تجویزکئے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15سے 20فیصد اضافہ متوقع ہے،سوشل پروٹیکشن پروگرام کے بجٹ میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت سے سندھ حکومت نے ریلیف اقدامات تجاویز مرتب کیں۔