لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 11 جون2024ء) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آنے میں وقت لگے گا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے ہم جیسے فنکاروں کو فلموں سے دور کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں، اپنے فینز کو بہت جلد سرپرائز دوں گی، اب شوبز انڈسٹری کو جو نقصان ہوچکا ہے اسکا ازالہ ہونا بہت مشکل نظر آ رہا ہے، کئی ڈرامہ پروڈیوسرز دیوالیہ ہوگئے ہیں، بہت سے فنکار سفید پوشی کی خاطر خاموش ہیں۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی کام کی آفرز ہو رہی ہیں، ذاتی طور پر اپنے ملک کی پروڈکشنز کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کم کام کر کے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے، بطور فنکارہ جاندار سکرپٹس اور کردار میری ترجیح ہوتے ہیں۔