لاہور(نیا محا ز) زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے پنکھوں کی تبدیلی کامنصوبہ،پہلے مرحلے میں کتنے کروڑ پنکھے تبدیل کیے جائیں گے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
“جنگ ” کے مطابق قومی توانائی تحفظ اتھارٹی نے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا جامع پلان وزارت خزانہ میں جمع کرا دیا۔مجوزہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں 9 کروڑ کے قریب پرانے پنکھوں کی جگہ نئے پنکھے لگانے کا منصوبہ ہے۔ سٹیٹ بینک کی رسک گارنٹی پر بینکوں نے فنانسنگ پرآمادگی بھی ظاہر کر دی۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بینک پنکھوں کی تبدیلی کیلئے 1500ارب روپے کا قرض دیں گے۔