0

ہربھجن سنگھ پاکستانی سابق کھلاڑی کامران اکمل پر برس پڑے ، لعنت بھیج دی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ پاکستانی سابق سٹار کو سرعام پوری سکھ برادری سے معافی مانگنا پڑگئی

کراچی (نیا محاز ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں گرما گرمی دیکھی گئی وہیں اب ہربھجن سنگھ پاکستانی سابق کھلاڑی کامران اکمل پر برس پڑے ہیں، جبکہ انہیں لعنت بھی دے دی ہے۔

آج نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں وسیم بادامی کی جانب سے سوال کیا گیا تھا، جس پر کامران اکمل کی جانب سے جواب دیا گیا۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ آخری اوور ہرشدیپ نے کرانا ہے، ویسے اس کا ردھم نہیں لگ رہا ہے، اور پاجی 12 بج گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی کامران اکمل ہنس دیے جبکہ کامران کی جانب سے 12 بج گئے کو دوبارہ دہرایا گیا، ساتھ ہی ایک اور مہمان کی جانب سے کہا گیا کہ کسی سکھ کو اوور نہیں دینا چاہیے۔
اس سب میں میزبان وسیم بادامی نے صورتحال کو عقلمندی کے ساتھ سنبھال لیا لیکن اب بھارتی سابق بالر ہربھجن سنگھ کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی انہیں لعنت بھی دی گئی ہے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ’لکھ دی لعنت تیرے کامران اکمل‘۔ تمہیں کچھ بھی بولنے سے پہلے سکھوں کی تاریخ کا علم ہونا چاہیے، ہم سکھوں نے تمہاری ماں بہنوں کو بچایا جب انہیں اغوا کیا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی ہربھجن کا کہنا تھا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں