امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی دفاعی کمیٹی کے روبرو پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جولز ہرسٹ سوم نے بتایا کہ 29 اپریل کو دی گئی بریفنگ میں جنگی اخراجات کا تخمینہ 25
انھوں نے مزید بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف اور کمپٹرولر ٹیم مسلسل اخراجات کا تخمینہ لگا رہی ہے اور اب ہمارا اندازہ ہے کہ ایران جنگ میں اخراجات کی مجموعی لاگت 29 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔
پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر کے بقول اخراجات میں اضافے کی بڑی وجوہات میں تباہ یا متاثر ہونے والے فوجی سازوسامان کی مرمت و تبدیلی، خطے میں امریکی افواج کی مسلسل موجودگی اور آپریشنل سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات شامل ہیں۔
جس پر کانگریس کے کئی ارکان نے جنگی اخراجات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا امریکا طویل عرصے تک اتنی بڑی مالی لاگت برداشت کرسکتا ہے یا نہیں۔