0

فیصل نیاز ترمذی کی یواے ای فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین سے ملاقات

فیصل نیاز ترمذی کی یواے ای فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین سے ملاقات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف سی سی آئی) کے چیئرمین عبداللہ محمد المزروئی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا-

پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ملاقات نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ پاکستانی سفیر نے چیئرمین اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کو ایکسپو سینٹر کراچی میں9 سے 11 اگست تک منعقد ہونے والی نمائش فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2024 ) میں شرکت کی دعوت دی۔

متحدہ عرب امارات فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کے لئے چیمبر کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نمائش میں متحدہ عرب امارات سے مختلف چیمبرز آف کامرس کے وفد کی شرکت کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں