واشنگٹن (نیا محاز )سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔
حال ہی میں امریکی فوجی اور ان کی خواجہ سراء اہلیہ نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکی فوجی کی اہلیہ اور خواجہ سراء بیلی اینی کینیڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب انہوں نے مس میری لینڈ امریکہ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق بیلی اینی پہلی خواجہ سراء ہیں جو کہ مس میری لینڈ منتخب ہوئی ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین کے لئے حیران کن بات یہ تھی کہ خواجہ سرا شادی شدہ ہے۔مس میری لینڈ منتخب ہونے پر بیلی کا کہنا تھا کہ وہ دیگر مدمقابل حیسناؤں کے رویئے سے متاثر ہوئی تھیں، جبکہ اب بیلی مس امریکہ کے ٹائٹل کے لئے پر امید ہیں جو کہ رواں سال 4 اگست کو ہونے جا رہا ہے۔
بیلی کا کہنا تھا کہ اسے اس مقابلے میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی بلکہ اسے دیگر مدمقابل حیسناؤں سے حوصلہ ملا ہے جبکہ “دی ایڈووکیٹ” کے مطابق کینیڈی پہلی خواجہ سراء ہیں جنہیں مس میری لینڈ کا خطاب ملا ہے جبکہ وہ اس حوالے سے بھی پہلی خواجہ سرا ءہیں جن کے شوہر امریکی فوجی اور میرین میں ہیں جبکہ دونوں کی شادی کو 1 سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے تاہم خطاب ملنے کے باوجود “ڈیلی میل” کے مطابق کینیڈی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید اور نفرت انگیز جملوں کا سامنا ہے۔