0

متنازعہ ٹویٹ:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایف آئی اے کی تفتیش

راولپنڈی (نیا محاز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف مبینہ ٹویٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے ہیں،ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، وہ اپنے وکلاء چودھری ظہیر عباس، انتظار پنجھوتا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔

جیل ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی،بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں