0

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

بیجنگ (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 07 جون2024ء) پاکستان اور چین نے صنعت، توانائی ،زراعت، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صحت، ٹیلی ویژن، فلم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔ دستخطوں کی تقریب وزیراعظم محمدشہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان عظیم عوامی ہال میں وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد منعقد ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ بھی موجود تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان جن مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے ان میں فلم ’کو-پروڈکشن‘ کا معاہدہ ، خبروں اور اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کا معاہدہ ، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور چائنہ میڈیا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت ، سی پیک میں تھرڈ پارٹی کی شراکت داری کے حوالے سے ضابطہ کار، ڈیرہ اسماعیل خان – ژوب قومی شاہراہ 50 کی فزیبلٹی سٹڈی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ، مظفرآباد-میرپور-منگلا ایکسپریس وے کی فزیبلٹی سٹڈی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ، مانسہرہ -چلاس قومی شاہراہ – 15 پر بابو سر کے مقام پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ، کراچی -حیدر آباد موٹر وے -9 کے حوالے سے فزیبلٹی سٹڈی ، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ کی مفاہمتی یادداشت ، 2022 کے صنعتی تعاون کے فریم ورک کے نفاذ کے حوالے سے ایکشن پلان ، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں سرویئنگ ،میپنگ اور جیو انفارمیشن کے حوالے سے پروٹوکول ، زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر مفاہمتی یادداشت ، توانائی کے مؤثر مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے سٹڈی ، اجارہ داری کے خاتمے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ، گورننس کے شعبے میں میں استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے ورکشاپ کا لیٹر آف انٹینٹ، انڈسٹریل پارک کی تعمیر کے حوالے سے ورکشاپ کا لیٹر آف انٹینٹ ، ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے سی پیک کے تحت صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے اتفاق کی توثیق ، پاک چین دوستی ہسپتال ، گوادر کی حوالگی کا سرٹیفکیٹ، گوادر میں سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے پلانٹ کی حوالگی کا سرٹیفکیٹ، سندھ میں پرائمری سکولوں کی دوبارہ تعمیر کا لیٹر آف ایکسچینج ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ورک سٹیشن کے منصوبے کا لیٹر آف ایکسچینج اور جوناکو کلٹیویشن ڈیمانسٹریشن اینڈ پروجیکشن کے منصوبے کا لیٹر آف ایکسچینج شامل ہیں۔

معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دستخط کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں