0

بھارتی سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے امریکہ کیخلاف سپر اوور میں بابراعظم کی حکمت عملی پر سنگین سوالات اٹھا دیئے

لاہور (نیا محاز )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یوراج سنگھ نے امریکہ کے خلاف میچ میں سپر اوور کے دوران پاکستان کی فیصلہ سازی اور سٹریٹیجی پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یوراج سنگھ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ امریکہ کے لیفٹ سیمر کو کھیلنے کیلئے فخر زمان کو سٹرائیک پر کیوں نہیں بھیجا گیا ، جبکہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کیلئے اسے کھیلنا بہت آسان تھا ، باولر جس اینگل پر گیند کروانے کی کوشش کر رہا تھا اسے بائیں ہاتھ کا بلے باز بہترین کھیل سکتا تھا ۔

یوراج سنگھ کا کہناتھا کہ امریکہ کی ٹیم کو پریشر میں بہترین فیصلہ سازی پر داد دینی ہو گی خصوصی طور پر کپتان مونارک پٹیل اس کے مستحق ہیں، اب پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت لازمی حاصل کرنا ہو گی جس کیلئے انہیں بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ بھارت نے بہت مضبوط شروعات کی ہے ، اس لیے ہمیں ہرانا بہت مشکل ہو گا۔

تاہم جب پاکستان کی بیٹنگ کی باری آئی تو بابراعظم نے افتخار احمد کو سٹرائیک کیلئے بھیجا جبکہ فخر زمان باولنگ اینڈ پر گئے ۔افتخار نے پہلی گیند بیٹ کر دی اور دوسری پر چوکا مارا ، تیسری گیند پر وہ باونڈری کے پاس کیچ آوٹ ہو گئے، یوں تین گیندوں پر 15 رنز ناممکن ہو گئے اور شاداب پچ پر آنے کے بعد اسے ممکن کرنے میں ناکام رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں