اسلام آباد(نیا محاز )چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔
نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں 3ججز کی خالی نشستوں کیلئے 9ججز کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے،لاہور ہائیکورٹ سے6ججز کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے،سپریم کورٹ تقرری کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کا نام شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ تقرری کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے 3ججز کے ناموں پر غوری جاری ہے،ججز تقرری میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا نام بھی شامل ہے۔