0

ٹی 20ورلڈکپ: امریکا سے شکست پر شعیب اختر بھی کھل کر بول پڑے

راولپنڈی(نیا محاز )پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ میچ دیکھا جائے تو پاکستان اسے جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ امریکی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم میں بھی شاہین اور عامر سمیت دیگر نے میچ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں شروع سے ہی امریکا کی ٹیم حاوی رہی، یہ پاکستان کے لیے مایوس کن شکست تھی اور ایونٹ کا بھی یہ کوئی اچھا آغاز نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں