لاہور (نیا محاز ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بسر کے مذہب سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بعد سے اپنے شوہر موجی بسر کے مذہب سے متعلق وضاحتیں دیتی آئی ہیں لیکن اب معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔بحث و مباحثہ کی ایپ “ریڈٹ” پر اداکارہ مدیحہ امام کی ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ سید فیملی سے ہیں؟ کیا سیدہ لڑکی ایک ہندو سے شادی کرسکتی ہے؟صارف کے کمنٹ پر اداکارہ مدیحہ امام نے برہمی کا اظہار کیا اور سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ “میں نے ہزار مرتبہ اس بات کی وضاحت کی ہے کہ میرے شوہر ہندو نہیں ہیں، ہمارا اسلامی رواج کے مطابق نکاح ہوا ہے، آپ لوگ پلیز تسلی رکھیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں کسی کے بھی مذہب، رنگ ونسل اور قومیت کے حوالے سے منفی کلمات کہنے سے گریز کرنا چاہئے”۔واضح رہے کہ مدیحہ امام بھارتی پروڈیوسر موجی بسر کے ساتھ یکم مئی 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جوڑے نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شادی کی جبکہ ولیمہ کی تقریب بھارت میں منعقد ہوئی تھی۔