کراچی ( نیا محاز ) وفاقی دارالحکومت سے سینئر صحافی اویس یوسف زئی نے کہا ہےکہ سائفر کیس میں بنیادی چیز سائفر تھی وہی کہیں ریکارڈ پر نہیں تھا ،یہی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی وجہ بنی ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔