0

فیصل واوڈا کا توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی مانگنے سے انکار

اسلام آباد(نیا محاز )آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی مانگنے سے انکارکر دیا۔

ی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،فیصل واوڈا نے جواب میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا،پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا،عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کامظاہرہ کرے،توہین عدالت کا نوٹس واپس کیا جائے، فیصل واوڈا نے رؤف حسن، مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف کی تقریروں کے ٹرانسکرپٹ بھی پیش کر دیئے ،فیصل واوڈا کا جواب 16صفحات پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں