اندور (نیا محاز ) بھارت میں رقص کے دوران انسانوں کی موت آنے کے واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں جن میں شائقین فورا ہی بھانپ جاتے ہیں کہ حالت نارمل نہیں ہے لیکن حال ہی میں بھارت میں ایک شخص کی رقص کے دوران موت واقع ہوئی ہے، تاہم شائقین تالیاں بجاتے رہے۔
دنیا نیوز کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بلبیر سنگھ چھابڑا نامی شخص قومی نغمے پر رقص پیش کر رہا تھا اور ہاتھ میں بھارتی پرچم بھی تھامے ہوئے تھا۔73 سالہ بلبیر مقامی تقریب کے دوران بھارتی فوج کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے تھا کہ اسی دوران بلبیر اچانک زمین پر لیٹ گیا اور شائقین کو گمان ہوا کہ بلبیر رقص کے دوران ہی لیٹنے کی اداکاری کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ بلبیر سنگھ یوگا کلاس کے دوران پھرتیلے پن کا مظاہرہ کر رہا تھا، تاہم دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک زمین پر لیٹ گیا اور موقع پر ہی موت کا شکار ہو گیا، بلبیر سنگھ کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔