اسلام آباد (نیا محاز )پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزادبیگ مستعفی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق استعفیٰ میں ڈاکٹر شہزاد نے کہاہے کہ ذاتی وجوہات پر نیشنل کو آرڈینیٹر برائے پولیو کے عہدےسے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے چند روز قبل پولیو پروگرام کیلئے حکومتی عہدیدار لانے کا فیصلہ کیا تھا،ڈاکٹر شہزاد بیگ کو پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر شدید تنقید کا سامناتھا،پاکستان میں ابتک 39اضلاع میں 153ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے،پاکستان میں ابتک پولیو سے 3بچے متاثر ہو چکے ہیں۔