لندن(نیا محاز)قومی کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ مکمل کرکے امریکہ کیلئے روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔چار میچز پر مشتمل سیریز کے 2 میچز بارش کے باعث منسوخ ہوئے تھے، 22 مئی کو لیڈز میں سیریز کا پہلا میچ جبکہ 28 مئی کو کارڈف میں ہونے والا تیسرا ٹی 20 بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا، 25 مئی کو دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو مات دیدی۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈکپ کیلئے امریکہ روانہ ہو گئی،قومی ٹیم پہلا میچ 6جون کو امریکہ کیخلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔