0

غیرقانونی مسقط جانے کی کوشش کرنے والے 17پاکستانی ریسکیو،3بھوک پیاس سے مر گئے

گوادر (نیا محاز )غیرقانونی مسقط جانے کی کوشش میں سمندر میں پھنسے 17پاکستانیوں کو ریسکیو کر لیا گیاجبکہ 3بھوک پیاس کے باعث انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی سی گوادر نے کہاکہ کشتی خراب ہونے کے باعث تمام پاکستانی ایرانی حدود کے قریب سمندر میں بھٹک گئے تھے ،ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے پاکستانیوں کوریسکیو کیا اور دوبارہ ایرانی سرحد پر چھوڑا،ماہی گیروں نے متاثرہ کشتی سوار پاکستانیوں کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔

ڈی سی گوادر کا مزید کہناتھا کہ کشتی میں سوار 20پاکستانی غیرقانونی طورپر ایران کے راستے مسقط جانا چاہتے تھے،راستہ بھٹک جانے کے باعث پاکستانی کئی دن بھوکے پیاسے رہے،مسافروں نے بتایاکشتی میں سوار 3افراد بھوک پیاس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں