0

جو ظلم ستم کر لو لکھا جائے گا، یہ سب ان کے ایما پر ہورہا ہے،شبلی فراز

اسلام آباد(نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جو ظلم ستم کر لو لکھا جائے گا، یہ صرف ہمارے ساتھ نہیں ہورہا،یہ سب ان کے ایما پر ہورہا ہے،یہ سیاسی طور پر پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو اچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو سیاسی کیسز پر گرفتار کیا گیا،اکتفا اس پر نہیں ہواکہ پارٹی کا نشان لیا جائے،ہماری جماعت کو بس بین نہیں کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ کل رات اندھیرے میں پی ٹی آئی سینٹرل آفس کو گرایا گیا، لاٹھی چارج کیا گیا، عامر مغل کو گرفتار کیا گیا،اب طاقت سے سیاست نہیں کر سکتے،جو ظلم ستم کر لو لکھا جائے گا، یہ صرف ہمارے ساتھ نہیں ہورہا،یہ سب ان کے ایما پر ہورہا ہے،یہ سیاسی طور پر پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو اچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ جو جبر آپ نے شروع کر رکھا ہے فارم 47نہ ہوتا تو آپ کو اپنی اصلیت پتہ چل جاتی،آپ کی 27سیٹیں ہوتیں، آپ چوری کے مینڈیٹ سے آئے ہیں،آپ ایسی حرکتوں سے نفرت پیدا کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے،سیاسی عدم استحکام آپ کا پیداکردہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں