0

سعودی امریکی معاہدے تکمیل کے بہت قریب ہیں،امریکہ پھر سرگرم

کامیابی کے لیے غزہ میں امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب راستہ درکار ہے،بلنکن

واشنگٹن(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 مئی2024ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی امریکی معاہدے ہفتوں کے اندر مکمل ہو سکتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے اصولی طور پر تکمیل کے بہت قریب ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بلنکن نے مزید کہا کہ سعودیوں نے واضح کیا ہے کہ معاہدوں کی کامیابی کے لیے غزہ میں امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب راستہ درکار ہے۔

وائٹ ہائوس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس ہفتے کے اوائل میں بات چیت میں اہم پیش رفت کی ہے اور امریکہ اور سعودی عرب ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔ وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دونوں فریق ایک معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں جو اب “تقریبا حتمی” ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض سکیورٹی ضمانتوں اور سویلین ایٹمی امداد کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں