کراچی( نیا محاز )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کم ہوئی ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کم ہو کر 2لاکھ 48ہزار 200روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 236 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3ڈالر کم ہو کر 2395ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کا بھاؤ 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2415ڈالر فی اونس ہے۔