0

شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میچ میں رکاوٹ ڈالنے کے بعد کیا کیا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے منگل کے روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد ایک لائیو کرکٹ شو میں اس وقت خلل ڈال دیا جب وہ اپنے بچوں سوہانا اور ابراہم کے ساتھ جیت کے نشے میں ڈوبے ہوئے تھے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹیم اس سیزن میں ناقابل یقین فارم میں ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ جب کے کے آر نے میچ جیتا تو شاہ رخ اور ان کی فیملی نے اسٹیڈیم میں جیت کا جشن منایا۔

ایک ویڈیو کلپ میں اداکار کو ہجوم کے سامنے ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب وہ اس بات کا احساس کیے بغیر چل رہے ہیں کہ سابق کرکٹرز آکاش چوپڑا، پارتھیو پٹیل اور سریش رائنا گراؤنڈ شوٹنگ کر رہے ہیں۔ جہاں سوہانا جلدی سے گروپ کو دیکھتی ہے اور ابراoم کے ساتھ ایک طرف چلی جاتی ہے، وہیں شاہ رخ شرماتے ہوئے ہنستے اور ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہوتےہیں۔
کل رات آئی پی ایل کا پہلا کوالیفائر میچ تھا جس میں شاہ رخ خان کی ٹیم کے کے آر اور سن رائزرز حیدرآباد آمنے سامنے تھیں۔ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے احمد آباد پہنچے تھے۔ جہاں وہ بیٹے ابراہم کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی سوہانا خان بھی نظر آئیں۔

میچ کے دوران شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے لیے تالیاں بجا رہے تھے، جب کہ ان کے بیٹے ابراہم خوشی سے اچھلتے نظر آئے۔ اس دوران کنگ خان کی بیٹی اور اداکارہ سوہانا خان بھی میچ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ سوہانا کو کے کے آرکی شاندار کارکردگی پر خوشی میں تالیاں بجاتے اور اچھلتے ہوئے دیکھاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں