0

رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج ، کس کو ملزم نامزد کیا گیا؟ ایف آئی آر کا متن سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے مرکزی جنرل سیکرٹری رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ آبپارہ میں رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمے میں چار نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان ہوں اور مختلف چینلز میں اپنی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، نجی چینل سے پروگرام ریکارڈنگ کے بعد پارکنگ کی طرف جارہا تھا ،ایک شخص جو بظاہر خواجہ سرا معلوم ہوتا ہے نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت روک کر حملہ کیا،اس کے دیگر تین ساتھی بھی آگئے جنہوں نے مجھ پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان میری گردن پر حملہ کررہے تھے کہ اس دوران چہرے پر شہ رگ کے قریب تیز دھار آلہ لگ گیا،ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاِں بھی دے رہے تھے،ملزمان نے دو دن پہلے ایک نجی چینل کے آفس میں بھی مجھے روک کر حملہ کیا تھا، کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پی ٹی آئی کا ترجمان ہوں قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں