کراچی (نیا محاز )بلجیم کے سفیر چارلس ڈیلوگن نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے تحت نئے ریگولیشن کے لئے درخواست دینی ہوگی اور جی ایس پی پلس کے تحت نئے ضابطے پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلجیم کے سفیر نے کہا کہ اگرچہ یورپی یونین نے پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس کو مزید چار سال یعنی 2027 تک توسیع دی ہے لیکن جی ایس پی پلس کا نیا ضابطہ بہت جلد نافذ العمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ سیاسی حکام کو اس حقیقت سے آگاہ کریں کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے تحت نئے ریگولیشن کے لئے درخواست دینی ہوگی۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس معاہدے کا بہتر استعمال کر رہا ہے جس سے یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2023 وہ سال تھا جب بلجیم اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت متوازن رہی جو کہ خوش آئند ہے کیونکہ بلجیم پاکستان کو درپیش ادائیگیوں کے بحران میں حصہ نہیں ڈال رہا ہے۔