0

حال ہی میں شادی کرنے والی قومی کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لندن (نیا محاز ) پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کی بیٹر نے انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ سنگ میل عبور کیا۔عالیہ ریاض ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان خاتون کرکٹر ہیں۔

اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی نے ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں