0

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا، چاہے انکی کارکردگی کچھ بھی ہو! لیکن حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ہوگا۔

انہوں نے ٹاپ فور ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا، آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست بتارہی ہے کہ شائقین زیادہ بہتر نتائج کی امید نہ رکھیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے لیڈز میں موجود ہے، سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے براستہ امریکا روانہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں