0

برطانوی وزیرِاعظم کا اظہار تشویش: غزہ میں انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے

نیا محاذ
لندن: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں انسانی حالات روز بروز بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کو جلد اور بڑی مقدار میں پہنچایا جانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو امداد اس وقت وہاں پہنچ رہی ہے، وہ ناکافی ہے اور اس کمی کے باعث حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس انسانی بحران پر کام کر رہا ہے تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی قافلوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے وہاں صورتحال نہایت کشیدہ ہو چکی ہے، جبکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھی اس بحران پر شدید تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں