0

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں تعلیمی تعاون پر اتفاق | نیا محاذ

بہاولپور (قاسم ہارون، بیورو چیف نیا محاذ)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روف اعظم سے ہوئی۔
اس اہم ملاقات کے دوران دونوں جامعات کے سربراہان نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے اور بین الجامعات تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی جامعات کو عالمی تعلیمی معیارات کے مطابق ترقی دینی ہوگی، جس کے لیے جدید حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
ڈاکٹر محمد کامران اور ڈاکٹر روف اعظم نے مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے اور فیکلٹی و طلبہ کے باہمی تبادلے کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ملاقات کو ملک میں تعلیمی ترقی اور تحقیقی شعبے کی مضبوطی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں